امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ساؤتھ ایشین وائسز نے اقرار کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے میں پاکستان نے اہم ثالثی کردار ادا کیا۔

تجزیاتی رپورٹ میں ایس وی سی نے لکھا کہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان اسلام آباد میں براہِ راست مذاکرات ہوئے، جو 1979 کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ ترین سطح کا براہِ راست رابطہ قرار دیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان نے ایسے وقت میں امریکا اور ایران کے درمیان رابطہ قائم کیا جب دونوں فریق شدید کشیدگی اور باہمی نقصان کے مرحلے میں پہنچ چکے تھے، پاکستان کی جغرافیائی حیثیت اور واشنگٹن و تہران دونوں سے روابط نے اسے مؤثر ثالثی کے لیے منفرد مقام فراہم کیا۔

ساؤتھ ایشین وائسز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی نمائندوں کے درمیان 20 گھنٹے سے زائد مذاکرات ہوئے جب کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں واشنگٹن اور تہران نے جنگ بندی کا اعلان کیا اور براہِ راست مذاکرات کا راستہ کھلا۔

تجزیے میں پاکستان کے کردار کو 1971 میں امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کے خفیہ دورۂ چین میں پاکستان کے کردار کے ہم پلہ سفارتی کامیابی قرار دیا گیا، دوسری جانب چین، فرانس، جرمنی، بھارت اور برطانیہ جیسی بڑی طاقتیں بھی ایسا سفارتی کردار ادا نہ کرسکیں۔

ایس وی سی کا کہنا تھا کہ امریکا ایران تنازع کی پیچیدگیاں بنیادی طور پر دونوں ممالک کے گہرے اختلافات کا نتیجہ ہیں، پاکستان کی ثالثی کا نہیں، جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے، تاہم مذاکراتی عمل مکمل طور پر ترک نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ساؤتھ ایشین وائسزنے رپورٹ میں لکھا کہ اگر امریکا ایران کشیدگی دوبارہ بڑھی تو دونوں فریق مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد کا رخ کرسکتے ہیں۔

مزید برآں ساؤتھ ایشین وائسز کے تجزیے میں پاکستان کو ایک ایسی درمیانی طاقت قرار دیا گیا ہے جو جغرافیائی اہمیت، سفارتی رسائی اور فریقین کے اعتماد کے ذریعے عالمی سطح کے تنازع میں مؤثر ثالثی کرسکتی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران اور عمان نے آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کی آمدورفت کے نقشوں پر اتفاق کر لیا
ایران کا اربیل کے قریب امریکی نگرانی کرنے والا غبارہ مار گرانے کا دعویٰ
7 ستمبر شجاعت، غیرت اور پاک فضائیہ کے لازوال معرکوں کا تاریخ ساز دن
اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیزی، باپ بیٹی سمیت 4 فلسطینی شہید، متعدد زخمی
وطن کی فضاؤں کے محافظ پوری قوم کا فخر، ملک بھر میں یوم فضائیہ آج منایا جارہا ہے
وزیراعظم کا پاک فضائیہ کیلئے پیشہ ورانہ کامیابی اور ترقی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار
بھارت کو پاکستان میں پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کروانے سے باز آنا ہوگا: صدر زرداری
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں حقیقی اور دیرپا امن ممکن نہیں: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر