ریحام خان کا عمران خان پر طنزیہ وار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اپر دیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے گڑبڑا گئے تھے جس پر اُن کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تبصرہ کیا ہے۔عمران خان نے دورانِ تقریر کہا تھا کہ ’جب پاکستان تحریک انصاف نے حکومت سنبھالی تو پاکستانیوں کی اوسط آمدنی 16سو 180 تھی۔‘چیئرمین پی ٹی آئی کو احساس ہوا کہ اُنہوں نے اعداد و شمار پڑھنے میں غلطی کی ہے تو پھر اُنہوں نے پرچے میں دیکھتے ہوئے اپنی بات دُہرائی اور پھر درست بات مکمل کی۔عمران خان کی اس ویڈیو پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے تبصرے کیے تو وہیں ریحام خان بھی خاموش نہ رہ سکیں۔ریحام خان نے ویڈیو پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’پرچی نہیں پرچہ دیا تھا، پھر بھی نہیں پڑھ سکا۔‘اُنہوں نے مزید کہا کہ ’جو لوگ عمران خان کو فالو کرتے ہیں، اُن کا بھی ریاضی میں ایسا ہی حال ہوگا اور زیادہ تر لوگ تو چیک بھی نہیں لکھ سکتے ہوں گے۔‘



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر