کراچی پولیس کی پنجاب میں کامیاب کارروائی، دعا زہرہ کو بازیاب کرالیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) کراچی پولیس نے آخر کار دعا زہرا کو بازیاب کرا لیا ، پولیس نے بہاولنگر میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دعا زہرا کو بازیاب کرا لیا جبکہ شوہر اور پناہ دینے والے سہولتکار کو بھی گرفتار کرلیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دعا زہرا اور ظہیر اے وی سی سی کی حراست میں ہیں جنہیں اب کراچی منتقل کیا جا رہا ہے ، سہولت کار کو پنجاب پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش کیلئے لاہور منتقل کر دیا ہے ۔

پولیس کے مطابق دعا زہرا کی بازیابی کیلئے کشمیر سمیت پاکستان بھر میں چھاپے مارے گئے ، سینکڑوں افراد کو لسٹ میں ڈال کر چیک کیا گیا اور آخر کار دعا زہرا کو بازیاب کرا لیا گیا۔ خیال رہے کہ آن لائن گیم کے ذریعے دوستی ہونے کے بعد کراچی کی دعا زہرا لاہور کے ظہیر احمد کے ساتھ غائب ہو گئی تھی ، دونوں نے 17 اپریل کو شادی کر لی تھی ، دعا کے والدین کی مطابق لڑکی 18 سال سے کم ہے ، سندھ کے قانون کےمطابق 18 سال سے کم عمر کی شادی جرم ہے ۔

دعا کے والدین کے مطابق دعا کی عمر 14 برس سے کم تھی ۔ دعا زہرہ کیس میں سندھ ہائیکورٹ قائم مقام آئی جی سندھ کامران افضل کو عہدے سے ہٹا چکی تھی ۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر