عوام کا مہنگائی کنٹرول کرنے اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عوام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 30 روپے کے اضافے پر پریشان ہوگئے، مہنگائی کنٹرول کرنے اور تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا، بسوں اور رکشوں کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، مسافروں کی کنڈیکٹروں سے اضافی کرائے پر تلخ کلامی کے واقعات بھی سامنے آئے ہیں۔لاہور کے لبرٹی چوک پر عوام نے مظاہرہ کیا جبکہ ملتان، دادو، گوجرانوالہ اور سکھر میں بھی شہری پیڑولیم مصنوعات میں اضافے کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ٹرانسپورٹرز کی جانب سے کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی بسوں کے کرائے 20 فیصد بڑھا دیئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے وزراء اور افسران کا پیٹرول کوٹہ کم کردیالاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1100 سے بڑھ کر 1500 روپے اور لاہور سے کوئٹہ کا کرایہ 4000 سے بڑھ کر 5000 روپے ہوگیا ہے۔فیصل آباد میں بھی ٹرانسپورٹرز نے من مانہ کرایہ لینا شروع کردیا ہے، حیدرآباد میں ٹرانسپورٹ کرائے بڑھنے سے سبزی منڈی کی رونقیں ماند پڑگئی ہیں، سبزیاں مزید مہنگی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔کرایوں میں اضافے سے پریشان مسافروں نے حکومت سے مہنگائی کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔کراچی میں ایک مسافر نے شکوہ کیا کہ رکشے میں کچھ فاصلے پر بھی 150 روپے کرایہ وصول کیا جارہا ہے، جبکہ بعض رکشہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ صبح سے سڑکوں پر گھوم رہے ہیں کوئی سواری نہیں مل رہی، پیٹرول مہنگا ہے اور مسافر کرایہ کم کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔کراچی میں انٹر سٹی بس کرایوں میں 100 سے 150 روپے اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ شہر میں چلنے والی بسوں اور کوچوں کے کرائے میں 15سے 20روپے اضافہ کیا گیا ہے۔پٹرول، ڈیزل پھر 30 روپے مہنگا، بجلی کی قیمت میں یکم جولائی سے 7.91 روپے یونٹ کا اضافہ، چین کے 2.3 ارب ڈالر قرض کی واپسی مؤخردوسری جانب بسوں اور کوچوں میں مسافروں کی کنڈیکٹروں سے اضافی کرائے پر تلخ کلامی کا بھی سلسلہ جاری ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ شب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کرکے پیٹرول، ڈیزل 30، 30 روپے لیٹر مہنگا کیا ہے۔ڈیزل کی نئی قیمت 204.15، پیٹرول 209.86، مٹی کا تیل 181.94 روپے ہوگئی ہے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اضافے کی وجہ آئی ایم ایف سے عمران کے معاہدے ہیں، چین سے آسان شرائط پر 2.3 ارب ڈالرز کا نیا قرضہ ملے گا، 10فیصد اخراجات کم کردیں تو 4 ارب روپے کی بچت ہوگی۔پیٹرولیم ڈویژن کے اعلیٰ عہدیدار کے مطابق پیٹرول پر اب بھی 9.32 روپے، ڈیزل پر 23.05 روپے کی حکومتی سبسڈی برقرار ہے، قیمتیں مستقبل میں پھر بڑھنے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر