وفاق اور سندھ کے بعد کے پی کا بھی پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاق اور صوبہ سندھ کے بعد خیبرپختونخوا حکومت نے بھی سرکاری اداروں میں پیٹرولیم مصنوعات کے اخراجات میں 35 فیصد کٹوتی کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھاکہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ کرنے کیلئے مزید اقدامات کریں گے۔دوسری جانب محکمہ خزانہ پختونخوا کا کہنا تھاکہ سرکاری محکموں کے تیل پر 35 ‪فیصد کٹوتی سے بڑی بچت ہوگی، اس فیصلے سے صوبے کو سالانہ ڈیڑھ ارب روپے اور ماہانہ ساڑھے 12 کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔حالیہ اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیا اورکابینہ ارکان اور سرکاری افسران کو فری پیٹرول کی کٹوتی کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزرا اور افسران کا پیٹرول کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر