امریکا بھی مضبوط پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا، عمران خان کا بونیر میں خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم عمران خان نے بونیر میں جلسے سے خطاب میں کہا کہ امریکا بھی مضبوط پاکستان نہیں دیکھنا چاہتا۔اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج کوشش کی جارہی ہے کہ غداری کا مقدمہ کرکے مجھے راستے سے ہٹایا جائے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر غداری کا مقدمہ چلانے کی بات کی جارہی ہے،کیا نواز شریف اور زرداری مجھ پرغداری کا مقدمہ چلائیں گے؟ زرداری نے حسین حقانی کے ذریعے امریکا کو کہا تھا کہ اسےفوج سے بچائیں،کیا زرداری مجھ پرغداری کا مقدمہ کرے گا؟عمران خان نے کہا کہ ’کہا جارہا ہے مجھ پرکیس کرکے جیل میں ڈال دیا جائے، جیل تو چھوٹی چیز ہے ، میں اپنی جان دینے کیلئے تیار ہوں، ہم سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کررہے تھے، وکیلوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آپ کو انتظار کرنا پڑے گا، کچھ چیزوں کی وضاحت ہونی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری قوم مجھے 40 سال سے جانتی ہے، ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے، نہیں چاہتے رینجرز، پولیس اور فوج سے تصادم ہو۔بونیرکےعلاقے سواڑئی میں پی ٹی آئی کےجلسےمیں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، پرویزخٹک اور دیگرمرکزی و صوبائی قائدین عمران خان کےہمراہ تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر