پیٹرولیم کمپنیاں ڈیزل پر 70 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر کمائی کر رہی ہیں، شوکت ترین

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم کمپنیاں ڈیزل پر 70 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر کمائی کر رہی ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھاکہ حکومت سے باہر ہوتے ہوئے ایک روپیہ بڑھانے پر یہ کہتے تھے مہنگائی کا طوفان آ جائے گا لیکن اب پیٹرول اور ڈیزل میں ایک ہفتے میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم تو آئی ایم ایف سے آٹھ ماہ تک لڑے، پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں فکس کیں اوربجلی کی قیمتوں میں کمی کی لیکن اب نالائق اور گھبرائی ہوئی حکومت آ گئی ہے۔وزیراعظم کا کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کو ملنے والے مفت پٹرول کی کٹوتی کا فیصلہشوکت ترین نے بتایا کہ پلاننگ کرر رکھی تھی کہ روس سے سستا تیل لیں گے، ایسا نہیں تھا کہ عوام پر 60 روپے بڑھا کر ایٹم بم پھینک دیں، یہ روس کے پاس نہیں جاتے تو روس کیا خود پیٹرول گھر چھوڑنے آئے گا؟سابق وزیرخزانہ نے دعویٰ کیا کہ پیٹرولیم کمپنیاں ڈیزل پر 70 اور پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر کمائی کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کے بجائے سب شہریوں پر اس حکومت نے تیل کی قیمتوں کا بوجھ ڈالا۔سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کو علم نہیں کہ روس پر کوئی پابندی نہیں، اس حکومت کی نالائقی کی وجہ سے 40 روز میں روپیہ 20 روپے تک کمزور ہوا ہے، مفتاح اسماعیل 16 روپے یونٹ سے اب 24 روپے تک فی یونٹ مہنگا کرنے لگے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر