تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی کی 5 مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آرٹیکل 224 (6) کے خلاف ہے۔الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے ارکان کا نوٹیفکیشن روک دیافرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کی ترجیحاتی لسٹ پر نوٹیفکیشن ہونا چاہیے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ‏الیکشن کمیشن پر پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کی 5 مخصوص نشستوں پر نئے ارکان کا نوٹیفکیشن روک دیا ہے۔الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی ان 5 مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے بعد متناسب نمائندگی کے تحت کیا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر