خیبر پختونخوا میں اپنی پوری پلاننگ کر رہا ہوں، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے خیبر پختونخوا میں اپنی تنظیمیں تیار کر رہا ہوں، اپنی پوری پلاننگ کر رہا ہوں۔شانگلہ کے علاقے بشام میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان 75 سال پہلے ایک نعرہ پاکستان کا مطلب کیا ہے کے نعرے پر بنا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جھوٹ اور خوف کے بت کی پوجا کرنا سب سے بڑا شرک ہے، جو قوم خوف کے بت کو نہیں توڑتی غلام بن جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ کے نوجوانوں میں آپ کے پاس حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے آیا ہوں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، 30 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت بڑھ گئی ہے، جبکہ ہندوستان نے چند روز پہلے 25 روپے لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ڈیزل اور تیل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہوجاتا ہے، ہندوستان روس سے تیل خرید سکتا ہے کیوں کہ اس کی آزاد خارجہ پالیسی ہے، امریکی سازش کے تحت امریکا کے پتلے اوپر بیٹھ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی غلام حکومت ہندوستان اور اسرائیل کا ایجنڈا مسلط کر رہی ہے، قائداعظم نے کہا تھا فلسطینیوں کو انصاف ملنے تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیا اور اس میں سرکاری نوکر بھی تھا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ امریکا کے سفیر نے کہا کہ اگر تم عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے مشکلات پیدا کردیں گے۔عمران خان نے کہا کہ یہ بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں جبکہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے یہاں آکر کہا تھا اپنے کپڑے بیچ دوں گا، کپڑے بیچ دینے چاہیے، آٹا، پیٹرول، ڈیزل، بجلی مہنگی ہوئی ہے۔عمران خان نے کہا کہ اگر شہباز شریف سے عوام پوچھتے کہ امریکا کی غلامی کیوں کر رہے ہیں، اگر شہباز شریف سچ بولتا تو بتاتا کہ اس کے خاندان کے پیسے باہر پڑے ہیں اس لیے خوف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پرسوں تک خیبر پختونخوا میں ہوں سب کو آزادی کی تحریک کیلئے تیار کر رہا ہوں، تحریک تب تک چلے گئے جب تک یہ حکومت شفاف الیکشن نہیں کراتی۔عمران خان نے بتایا کہ ڈونلڈ لو نے سفیر کو کہا کہ اگر عمران خان کو نہیں ہٹاؤ گے تو تمہارے لیے مشکلات پیدا کریں گے،سابق وزیر اعظم نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ وہ پارٹی اقتدار میں آئے جو ہمارے ووٹوں سے آئے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر