کراچی: آگ سے متاثرہ عمارت کی تعمیر میں متعلقہ اداروں کی غفلت سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں آتشزدگی سے متاثرہ بلڈنگ کی تعمیر میں قواعد کی خلاف ورزیاں سامنے آئی ہیں جن سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) بھی آگاہ تھی۔ایس بی سی اے بلڈنگ میں قواعدکی خلاف ورزی سے آگاہ تھی تاہم بلڈنگ کے مالک کو نوٹسز بھیجنےکے سوا کوئی کارروائی نہیں کی گئی، اسٹور انتظامیہ کو فائنل شوکاز سوا سال پہلے جاری کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کو علم تھا کہ پارکنگ کو گودام اور آرکیڈ ایریا کو تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کیاجارہا ہے، فائنل شوکاز میں پارکنگ اور آرکیڈ ایریا میں تعمیرات کو بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی قرار دیا گیا تھا۔ایس بی سی اے کے نوٹس میں اسٹور انتظامیہ کو غیر قانونی تعمیرات خود ہی گرانے کے لیےکہا گیا تھا،27 جنوری 2021 کو جاری فائنل شوکاز میں تین دن کی مہلت دی گئی تھی، فائنل شوکاز کے بعد ایس بی سی اے نے اسٹور انتظامیہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔دوسری جانب متاثرہ بلڈنگ میں قواعد کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن کی غلفت بھی سامنے آئی ہے۔اینٹی کرپشن نے 2020 میں بلڈنگ میں غیرقانونی تعمیرات پر انکوائری شروع کی تھی، اینٹی کرپشن کی جانب سے ایس بی سی اے سے متعلقہ دستاویزات طلب کی گئی تھیں، اس دوران 2 سال گزر گئے لیکن اینٹی کرپشن نے اسٹور انتظامیہ کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔خیال رہےکہ جیل چورنگی پر سپراسٹورکی بیسمنٹ میں گذشتہ روز آگ لگ گئی تھی جس سے ایک شخص بھی جاں بحق ہوگیا تھا، آگ پر اب تک 80 فیصد قابو پایاگیا ہے۔سینیئر فائر آفیسر عارف منصوری نے جیونیوز کو بتایا کہ بیسمنٹ کے کونوں میں کہیں پر آگ کے شعلے ہیں، دھویں کی وجہ سے اندر جانے میں مشکلات آرہی ہیں، سپراسٹور میں آگ بجھانےکے انتظامات نہیں تھے اور کہیں بھی ہنگامی اخراج نہیں تھا، امید ہے اگلے 6 گھنٹوں میں آگ پر مکمل قابو پالیں گے۔واضح رہےکہ اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد نے آتشزدگی کے واقعے کے بعد عمارت کو مکمل طور پر کمزور قرار دے دیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر فیروز آباد عاصمہ بتول نے جیونیوز سےگفتگو کرتے ہوئےکہا کہ عمارت کے اطراف کے رہائشیوں کےگھر خالی کرائے جارہے ہیں کیونکہ عمارت مکمل طور پر کمزور ہوچکی ہے، اس کے پانچ پلرز متاثر ہوئے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر