پاکستان کوعالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جارہا ہے، شیخ رشید

راولپنڈ(نیشنل ٹائمز)ی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان کوعالمی سازش کے تحت خانہ جنگی میں جھونکا جارہا ہے۔سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ آصف زرداری ایک انٹرویو میں تسلیم کرچکے ہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن ان کا دوست ہے اورمراسلے کے بارے میں اس نے مجھے کچھ نہیں بتایا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف اورشہبازشریف عوام کو مہنگائی کی چکی میں ڈال رہے ہیں جسے بیروزگاری بڑھے گی،چوری اورڈاکے عام ہوں گے اورخودکشیاں ہوں گی۔ ملک میں امن وامان کا مسئلہ ہوگا اورسیاسی خلفشار سے خانہ جنگی جیسے حالات پیدا ہوں گے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اجرتی قاتل رانا ثنا اللہ ملک میں صوبوں اورمرکز کو لڑانا چاہتا ہے۔ وزرا اعلیٰ کو دارالحکومت اسلام آباد میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے۔سپریم کورٹ ہی ان قوتوں کو بے نقاب کرسکتا ہے جنہوں نے ملک کو انتشار،خلفشار اورمعاشی بحران میں ڈالا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے پیچھے کون ہے اورکیا مقاصد ہیں۔ کشمیریوں کے خون سے غداری کرکے بھارت سے تجارت کس کے کہنے پرشروع کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان 30 فیصد کم نرخ پرروس سے گیس، گندم اورپٹرول لے رہے تھے جو آج 30 فیصد رعایت پربھارت لے رہا ہے۔ سامراجی طاقتوں نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کرکے روس کے ساتھ اس منصوبے کو ناکام بنا دیا اوراپنے ایجنٹوں کواقتدارمیں لے آئے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر