اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا، فواد چوہدری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں، امید ہے اگلے ہفتے پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ہوجائے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ حمزہ شہباز اس وقت اقلیتی وزیر اعلیٰ ہیں، ان کی غیرآئینی و غیرقانونی حکومت کو بچانے کی کوششیں ہورہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے 5 مخصوص نشستوں کے ارکان ڈی سیٹ ہوگئے ہیں، اس اسمبلی کی کوئی قانونی اور اخلاقی حیثیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا کوئی رکن اس اسمبلی میں جانے کیلئے تیار نہیں، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ ادارے بھی اپنا کام کریں۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف ترکی دورے میں 54 لوگوں کو اپنے ساتھ لے کرگئے ہیں، اس وقت پاکستان میں ایک آئینی بحران ہے، ان کے پاکستان میں دن کم اور بیرون ملک رہنے کے دن زیادہ ہیں۔سابق وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلاول بھٹو، حناربانی کھر اور شیری رحمٰن کے بیرون ملک دورے زیادہ ہیں۔اس سے قبل سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم اور توانائی کے وزراء استعفیٰ دیں اور گھر جائیں، مصدق ملک اور خرم دستگیر کو فوری استعفیٰ دے دینا چاہیے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر