عمران نے کہہ دیا کہ اس کے لوگ مسلح تھے، کیا عدالت ان کی بات پر یقین کریگی؟ رانا ثنااللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے خلاف مقدمہ درج کرنے کے عدالتی حکم پر کہا ہے کہ فسادی ٹولے سے قوم کو بچانے کے لیے کوئی مقدمہ بھی برداشت کرنا پڑا تو خوش دلی سے کریں گے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے سے اپنے دو ڈھائی ہزار لوگ ڈی چوک کے اردگرد جمع کیے ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ عمران نے کہہ دیا کہ اس کے لوگ مسلح تھے کیا اب بھی عدالت ان کی بات پر یقین کرے گی؟وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ فسادی مارچ کرنا جرم ہے تو فسادی مارچ کی تیاری کرنا بھی جرم ہے، اس بار پی ٹی آئی نے مارچ کا اعلان کیا تو ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔واضح رہے کہ لاہورکی سیشن عدالت نے وکلا تشدد کیس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر