تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں، پرویز الہٰی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں۔لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی سے وکلا وفد نے ملاقات کی جس میں صوبے کے آئینی اور سیاسی بحران پر گفتگو ہوئی۔اس دوران پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اراکین پنجاب اسمبلی پر پولیس تشدد کے خلاف ایکشن لیں گے، استحقاق کمیٹی میں آئی جی اور چیف سیکریٹری کو بلا کر سزا دیں گے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ سارے معاملے میں اصل سرغنہ آئی جی اور چیف سیکریٹری ہیں، ن لیگ کی کسی بات پر یقین نہیں کرتا، تحریک عدم اعتماد آگئی تو حمزہ شہباز فارغ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلے کا انتظار ہے، پی ٹی آئی کے 20 لوٹے ن لیگ کا ٹکٹ مانگ رہے ہیں، حمزہ شہباز ان لوٹوں سے ملاقات نہیں کر رہے۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ مریم نواز بھی الیکشن کی بات کر رہی ہیں، یہی بات عمران خان کر رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکمران عمران خان کو گرفتار کریں گے تو اپنی سیاسی قبر خود کھودیں گے۔عمران خان کو گرفتار کرکے حکومت اپنی قبر خود کھودے گی، پرویز الہٰیمسلم لیگ (ق) کے رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بحران تب ختم ہوگا جب حمزہ شہباز گھر جائے گا۔موجودہ حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وزیروں کی کوئی اوقات ہے نہ اپنی سوچ اور نہ ویژن ہے۔وزیراعلیٰ کے حلف سے متعلق چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے گورنر حلف لیتا ہے اسپیکر قومی اسمبلی کیسے لے سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خون خرابے سے بچنے کے لیے اپنے لوگوں کو روکا۔ پولیس کی شیلنگ اور فائرنگ سے تین اموات ہوئیں۔چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ یاسمین راشد کینسر کی مریض ہیں انہیں یہ گھسیٹتے رہے۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر