نمرہ کا شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)نمرہ کاظمی کے شوہر نجیب شاہ رخ کو 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔کراچی سٹی کورٹ میں نمرہ کاظمی اغوا کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے نمرہ کاظمی کے شوہر نجیب شاہ رخ کو عدالت میں پیش کیا۔پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں 6 ملزمان مفرور ہیں، ملزم سے دیگر ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کرنی ہے۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نمرہ کاظمی اور ملزم نجیب کو گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا تھا، عدالت نے نمرہ کے میڈیکل کا حکم دیا ہے۔اس موقع پر سٹی کورٹ نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے نجیب شاہ رخ کو 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر