عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی کے بیانات پر کمیٹی قائم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات پر کمیٹی بنا دی، وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ٹی آئی لانگ مارچ کے متعلق تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کی زیر نگرانی کام کرنے والی 5 رکنی کمیٹی عمران خان اور وزیر اعلیٰ محمودخان کے بیانات کا جائزہ لیکر آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کرے گی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی میں وزیر داخلہ، قمر زمان، ایاز صادق، اسعد محمود، اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔عمران خان نے ایک انٹرویو میں پرامن مارچ کے شرکاء کے پاس اسلحے کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا، جبکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اگلے لانگ مارچ میں وفاق کے خلاف خيبر پختونخوا کی فورس استعمال کرنے کی دھمکی دی تھی۔اجلاس میں کابینہ ارکان کی 25 مئی کو لانگ مارچ مسترد کرنے پر عوام کو مبارکباد دی کہا کہ عوام نے انتشار پیدا کرنے والوں کو مسترد کردیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء نے اجلاس کو یقین دلایا کہ ریاست مخالف کوئی لانگ مارچ ہوا تو اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔کابینہ اجلاس کے دوران جے یو آئی کے وزیر مذہبی امور مولانا اسعد محمود نے قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر