آئی جی کے حوالے سے عدالت کا حکم نامناسب تھا، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میری نظر میں قائم مقام آئی جی کے بارے میں عدالت کا حکم نامناسب تھا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ آئی جی کی تقرری وفاق کی مشاورت سے ہوتی ہے، سندھ میں قائم مقام آئی جی خدمات انجام دے رہے ہیں، مستقل آئی جی کی تقرری کے لیے مشاورت جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے 2 بچیاں غائب ہوئیں اور کم عمری میں پنجاب میں شادی کرلی، سندھ میں کم عمری کی شادی کی اجازت نہیں، ایک بچی مل گئی ہے جبکہ دوسری کی خیبرپختون خوا میں موجودگی کی اطلاع ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا سے دوسری بچی کی بازیابی میں تعاون کےلیے بات ہوئی ہے، اس حوالے سے خیبرپختون خوا اور سندھ پولیس کے اعلی حکام کے درمیان رابطے ہوئے ہیں، امید ہے دونوں صوبے مل کر بچی کو بازیاب کرائیں گے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمیں بچی کی عدم بازیابی پر والدین کے دکھ اور تکلیف کا احساس ہے، وفاق میں کوئی بھی حکومت ہو سندھ کے حقوق کے لیے بات کرتے رہیں گے، ابھی بھی اپنے صوبے کے لوگوں کے لیے اسٹینڈ لوں گا۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں دہشت گردی کے دو تین واقعات ہوئے تھے، علاج کے لیے نہیں ڈیووس میں ورلڈ اکانومک فورم میں شرکت کے لیے گیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں دُعا زہرہ کو پیش نہ کیا جاسکا تھا جس کے بعد عدالت نے آئی جی سندھ کامران فضل سے چارج لینے کا حکم جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر