حمزہ شہباز کا پنجاب میں سستے آٹے کی سپلائی مزید بہتر بنانے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب میں سستے آٹے کی سپلائی مزید بہتر بنانے کا حکم دے دیا۔حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سبسڈی کی پائی پائی عام آدمی تک پہنچنی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ گندم اور آٹے کی اسمگلنگ روکنے کیلئے پنجاب کے خارجی راستوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس اور متعلقہ ادارے اسمگلنگ روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ مشکلات کا ادراک ہے، جلد گھی اور چینی کی قیمتوں میں کمی کریں گے۔دوسری جانب اسلام آباد کے اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر سستا آٹا دستیاب نہیں ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز کی طرف سے پن کوڈ متعارف کرانے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےصارفین کو شناختی کارڈ، موبائل فون نمبر درج کرانے کے باوجود پن کوڈ موصول نہیں ہورہا۔خیال رہے کہ موبائل فون پر پن کوڈ آنے کے بعد ہی سستی اشیا خریدی جاسکتی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر