نمرہ کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے اور شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سندھ ہائیکورٹ نے نمرہ کاظمی کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل ٹیسٹ کرانے کا حکم دیتے ہوئے اُسے شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیدیا۔سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔پولیس نے نمرہ کاظمی اور اسکے شوہر کو عدالت پہنچا دیا، دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کے اہلخانہ بھی عدالت میں موجود ہیں۔آئی جی سندھ کامران فضل اور ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن عدالت پہنچ گئے ہیں۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ ہم پہلے نمرہ کاظمی کا کیس سنیں گے، عدالت نے نمرہ کاظمی سے سوال کیا کہ کیا آپ پڑھتی ہیں؟ جواب میں نمرہ کاظمی نے بتایا کہ میں دسویں کلاس میں ہوں۔دُعا زہرہ کیس، IG کو شوکاز جاری کررہے ہیں، سندھ ہائیکورٹجسٹس اقبال کلہوڑو نے کہا کہ آپ کی عمر پھر 18 سال سے تو کم ہوگی، نمرہ کاظمی نے جواب دیا کہ پڑھائی کی وجہ سے میری عمر کم لکھوائی گئی ہے، میرا ٹیسٹ کرایا جائے۔جسٹس اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ سندھ میں قانون ہے 18سال سے کم عمر لڑکی شادی نہیں کرسکتی۔عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ لڑکی کی عمر کے حوالے سے کوئی دستاویزات ہیں؟سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ ہم آپکا ٹیسٹ کرائیں گے، شیلٹر ہاؤس بھیج رہے ہیں، اگر آپکی عمر 18سال ہوئی تو شوہر کے ساتھ جانے دیں گے، جس کے بعد عدالت نے نمرہ کاظمی کو شیلٹر ہوم بھیجنے کا حکم دیدیا۔اس موقع پر سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 2 جون تک کیلئے ملتوی کردی اور اگلی سماعت پر میڈیکل رپورٹ بھی طلب کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں سندھ ہائی کورٹ نے پیر کو دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔جسٹس آغا فیصل نے ریمارکس دیئے تھے کہ دعا زہرہ کیس کے ساتھ نمرہ کاظمی کے کیس کو سنیں گے، آئی جی سے کہہ دیں کہ لڑکیاں پیش نہ کیں تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر