بلوچستان بلدیاتی انتخابات: بیشتر آزاد امیدوار کامیاب، سیاسی جماعتوں میں جے یو آئی سب سے آگے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)
بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے واضح اکثریت حاصل کرلی۔بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی۔ووٹنگ میں شہریوں نے بھرپور دلچسپی لی اور خواتین نے بھی ووٹ کا حق استعمال کیا جبکہ ضلع تربت میں 31 فیصد ٹرن آؤٹ رہا جو پاکستان کے کسی بھی بڑے شہر کے ٹرن آؤٹ کے برابر ہے۔اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا اور اب تک 1349 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے تحت سیاسی جماعتوں میں جمعیت علمائے اسلام سب سے آگے ہے اور اب تک 232 نشستوں پر کامیابی حاصل کرچکی ہے۔ جے یو آئی نے کارپوریشن کی 13، میونسپل کمیٹیوں کی 55 اور یونین کونسلوں کی164 نشستیں جیت لی ہیں۔بلوچستان: 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ختم، ووٹوں کی گنتی جاریاب کے موصول ہونے والے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق صوبے میں حکمراں بلوچستان عوامی پارٹی 160نشستیں حاصل کرکے دوسرے، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی 94 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر مالک کی نیشنل پارٹی کی قسمت کا ستارہ پھر چمک گیا ،67 نشستیں حاصل کرلیں جبکہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) 65 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی۔اس کے علاوہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی نے اپ سیٹ کیا ہے اور 49 نشستوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے جبکہ بی این پی عوامی کی40نشستیں، پی ٹی آئی 22 نشستوں پر کامیاب ہوئی اور اے این پی نے 19 ،جمہوری وطن پارٹی نے 17 اور مسلم لیگ ن نے 15 نشستیں اپنے نام کیں۔خیال رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی کوئی نشست نہیں ہے اور بلدیاتی انتخابات میں پی پی امیدواروں کی کامیابی کو اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔دوسری جانب بلدیاتی انتخابات میں نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور سرکاری وحمتی نتیجے کا اعلان آئندہ دنوں میں کیا جائے گا۔ کوئٹہ اور لسبیلہ میں الیکشن بعد میں ہوں گے ۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر