اب تو واپس آجائیں، یاسمین راشد کی نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی پیشکش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کو پاکستان میں علاج کی پیشکش کی ہے۔ عمران خان کے لانگ مارچ کے دوران پیش آنے والے واقعے پر گفتگو کرتے ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ 16سال کی عمر سے احتجاج کر رہی ہوں لیکن زندگی میں کبھی اس طرح کا تشدد نہیں دیکھا۔ دوران گفتگو ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کو علاج کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے ڈاکٹر بہت قابل ہیں اب تو واپس آجائیں۔بعد ازاں ڈاکٹر یاسمین راشد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو اگر آپ نے گرفتار بھی کرنا ہے تو آئین کے مطابق ایک لیڈی پولیس کا ہونا ضروری ہے ہم سب خواتین وہاں تھیں اور اگر آپ فوٹیج دیکھیں تو وہاں کوئی لیڈی پولیس نہیں تھی، پرامن احتجاج تھا میں گاڑی ڈرائیو کر رہی تھی، پہلے 3 مسٹنڈوں نے مجھے گاڑی سے کھینچنے کی کوشش کی اس کی فوٹیج بھی سب نے دیکھی۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں 10بجے سے وہاں کھڑی تھی اور 12 ساڑھے 12 بج چکے تھے، اتنی زیادہ اسٹیئر گیس پھینکی گئی اور ہمارے کارکنوں پر اتنا زیادہ تشدد کیا میں نے چاہا کہ میں کسی سے بات کروں لیکن انہوں نے اس طرح ڈنڈے برسائے کہ اگر وہاں سے نہ نکلتی تو شاید مجھے بھی مار دیتے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر