22 سال سے بھارت میں قید پاکستانی کی رہائی کے اہلخانہ منتظر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیر آباد کا رہائشی خاندان 22 سال سے بھارت میں قید وارث راجا کی رہائی کا منتظر ہے، وارث کے بیٹوں اور بیٹیوں نے والد کی رہائی میں مدد کے لیے وزیراعظم شہباز شریف سے اپیل کی ہے۔وزیر آباد کا رہائشی محمد وارث راجا 1999 میں دوست سے ملنے بھارت گیا تھا، جہاں اتر پردیش کے شہر شاملی میں اسے بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے وارث کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ بنایا مقدمے کا ٹرائل 17 سال مقامی عدالت میں چلتا رہا، 2017 میں عدالت نے وارث کو عمر قید کی سزا سنا دی۔وارث کے اپیل کرنے پر دسمبر 2019 میں ہائی کورٹ نے سزا کو کالعدم قرار دے دیا لیکن عدالتی فیصلے کے ڈھائی سال بعد بھی وارث کو رہائی نہیں مل سکی۔ بھارتی جیل میں قید وارث کے بارے میں بھارت کے ایک اخبار میں خبر شائع ہوئی تو اہلخانہ کی دم توڑتی امید پھر سے جاگ گئی، وارث کے بیٹے اور بیٹیوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے والد کی رہائی میں مدد کی اپیل کی ہے۔امید اور انتظار کے ساتھ گھر کی چوکھٹ کو دیکھتے ہوئے وارث کے بیٹے اور بیٹیوں کو آج بھی یقین ہے کہ ان کے والد ایک دن واپس آئیں گے اور ان کا خاندان پھر سے مکمل ہو گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر