بلوچستان؛ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں آج صبح شروع ہوئے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ صوبہ کے دوسرے بڑے شہر کیچ المعروف تربت 101 پولنگ اسٹیشنز ایک بھی ایسا نہیں جو نارمل ہو۔ 7 میونسپل کارپوریشنز، 838 یونین کونسل اور 6259 وارڈز میں 23835 امیدوار مدمقابل ہیں۔ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات کی جنرل نشستوں پر 132 خواتین بھی امیدوار ہیں، 5226 پولنگ اسٹیشنز میں 2034 حساس ترین، 1974 حساس اور 1218 نارمل ہیں۔حکام کے مطابق انتخاب کے دوران سیکیورٹی خدشات کی بنا پر صوبے بھر میں سرکاری ادارے الرٹ ہیں۔ پولیس، لیویز اور ایف سی کے اہلکار تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات اور اداروں کا گشت بھی جاری ہے۔ مکران ڈویژن کے ضلع پنجگور، تربت اور گوادر میں حساس ترین پولنگ اسٹیشن سب سے زیادہ ہیں۔ بلوچستان؛ بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ جاریمکران ڈویژن کے 17 تھانوں کی حدود میں 358 پولنگ اسٹیشن میں 180 حساس ترین قرار دیئے گئے ہیں۔ ضلع تربت کے 101 پولنگ اسٹیشنز میں 53 حساس ترین اور 48 حساس ہیں۔بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں مقررہ وقت تک عملہ اور پولنگ کا سامان نہیں پہنچ سکا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر