ریلیف پیکج، ماہانہ 2 ہزار کی ادائیگی کی تفصیلات کیا ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ غریبوں کو مہنگائی سے بچانے کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ہر ماہ مزید دو ہزار روپے دیئے جائیں گے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ اس سلسلے میں 28 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں، اس رقم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بھی رکھا جائے گا، اس رقم سے ایک کروڑ 40 لاکھ غریب ترین گھرانوں کو ماہانہ دو، دو ہزار روپے دیے جائیں گے جس سے کُل ساڑھے آٹھ کروڑ افراد کو فائدہ ہو گا جو ملکی آبادی کا ایک تہائی بنتے ہیں۔اس حوالے سےاسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ شناختی کارڈ کے ذریعے تصدیق کے بعد 2 ہزار روپے ماہانہ دیے جائیں گے، جو آئندہ ماہ جون سے فراہم کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ 37 فیصد غریب ترین لوگ اس پروگرام سے مستفید ہوں گے، جن کی آمدن 40 ہزار سے کم ہے، موبائل نمبر 786 پر شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کریں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شادی شدہ خواتین اسیکم کے تحت ایس ایم ایس کریں، ہمارے خیال میں ایک لاکھ چالیس ہزار گھرانے ہیں، ایک پاکستانی اوسط 5 فیصد ٹرانسپورٹ پر خرچ کرتا ہے، آئندہ سال اس اسکیم کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر