لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کا پراسیس کیا جا رہا ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کا پراسیس کیا جا رہا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جو مقدمات کیے گئے ہیں یہ تو لیگل پراسس ہے چلتا رہے گا، اسلام آباد میں بھی ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل زیادہ گھمبیر ہیں، مہنگائی کا ایک طوفان ملک میں آگیا ہے مزید آنے والا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ حکومت نے ای سی ایل سے نام نکالے، پراسیکیوٹرز اور تفتیشی ٹیمیں تبدیل کی گئیں، حکومت کی تمام تر توجہ اپنے کیسز کی طرف ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ حکومت کو عوامی حمایت حاصل نہیں جس سے معاملات مزید خراب ہوں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق ختم کیا گیا، حکومت اب چیئرمین نیب لگانے جارہی ہے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایک لوٹے کو ڈمی اپوزیشن لیڈر بنا کر چیئرمین نیب کی تعیناتی کا پراسیس کیا جا رہا ہے۔فواد چوہدری اور ان کے بھائی کی حفاظتی ضمانت منظوران کا کہنا تھا کہ جسٹس (ر) مقبول باقر معقول آدمی ہیں، امید ہے وہ اس پراسیس کا حصہ نہیں بنیں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ فی الحال پارٹیوں کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں کہ الیکشن ہونے چاہئیں۔حکومت کی حکمت عملی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ مزید سیاسی غلطیاں کریں گے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر