احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی تصدیق کر دی۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ایک ملاقات ہوئی تھی، اگر ہمارے سر پر بندوق نہ رکھی جاتی تو شاید جلد الیکشن کا مطالبہ تسلیم کر لیتے۔وفاقی وزیر نے کہا کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ایک سوال کے جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ جب عمران خان نے دھمکی کی سیاست کی تو ہماری پارٹی اور اتحادیوں میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ ہمیں ڈٹے رہنا چاہیے اور اپنی مدت پوری کرنی چاہیے۔یاد رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 25 مارچ کو صوابی سے لانگ مارچ شروع کیا تھا تاہم اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچنے سے پہلے ہی 26 مارچ کو انہوں نے حکومت کو الیکشن کی تاریخ کے لیے 6 روز کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے نئے الیکشن کا اعلان نہ کیا تو دوبارہ اسلام آباد آؤں گا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر