روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے، حمزہ کا پیٹرول مہنگا ہونے پر ردعمل

سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز)
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہےکہ پیٹرول کی قیمت 30 روپےبڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا لیکن روز روز مرنے سے بہترہے غلطی کی تصحیح کی جائے۔سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان جوبھی کال دیتے رہے مجھے کوئی پرواہ نہیں لیکن پورے صوبے میں انتشارپیدا کیا گیا، جلاو گھیراؤ کیا گیا اور آگ لگائی گئی، پولیس اوررینجرزاہل کاروں کوبھی زخمی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈالر بےقابو ہوگیا ہے اور معاشی ساکھ داو پرلگی ہوئی ہے، پیٹرول کی قیمت 30 روپےبڑھانے کا مشکل فیصلہ کیا،بہت جلد گھی اورچینی کے لیے پیکج لے کر آرہے ہیں جب کہ 10 کلوآٹے کے تھیلے کی قیمت میں 160 روپےتک کمی کردی ہے۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھاکہ روز روز مرنے سے بہترہے غلطی کی تصحیح کی جائے، لوگوں کو احساس ہو گا کہ یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، عمران خان نےکسی کو اعتماد میں لیے بغیرپیٹرول مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آج قوم سے خطاب کریں گے جس میں وہ عوام کوسہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر