روزمرہ اشیا کی پیمائش کرنے والا انقلابی ڈیجیٹل آلہ تیار کر لیا گیا

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) جو لوگ سول انجینئرنگ اور دیگر ڈیزائننگ میں پیمائشوں کےلیے مختلف آلات اور اسکیل رکھتے ہیں، اب ان کےلیے ’’میزور‘‘ ایک خوشخبری بن کر ابھرا ہے۔ ہاتھی کے پاؤں میں سب کا پاؤں کےمصداق اب میزور ڈیجیٹل ٹول ہر طرح کی پیمائش کرسکتا ہے۔اس کی مدد سے آپ فلور پلان اور دیگر اشیا کی پیمائش کرسکتے ہیں۔ جس طرح کمپیوٹر ماؤس کا پہیہ ہوتا ہے، عین اسی طرح میزور کے اوپر ایک وِہیل لگا ہے۔ بس اسے کسی بھی جگہ گھماتے رہیے اور ڈیجیٹل میٹر اس کی پیمائش کرتا رہے گا۔ اگر آپ خمیدہ اشیا مثلاً انڈے، چوڑی یا کسی ڈیزائن کو ناپنا چاہیں تو میزور اس کام کو آسانی سے انجام دے سکتا ہے۔دوسری جانب اس میں لیزر کی بدولت کسی بھی جگہ کا فاصلہ ناپنے کی سہولت بھی موجود ہے، یعنی لیزر پھینکیے؛ اور یہ 82 میٹر تک کی دوری سے بھی درست پیمائش کرسکتا ہے۔ تعمیرات میں ہم بلبلے والے اسکیل استعمال کرتے ہیں اور میزور یہ کام بھی بہ آسانی انجام دے سکتا ہے۔ایک مرتبہ چارج کرنے پرمیزور ایک ماہ تک کام کرسکتا ہے اور اس کی بدولت آپ خمیدہ گلدان سے لے کر کسی بوتل کا ناپ بھی معلوم کرسکتے ہیں۔ اس کی دلچسپ بات یہ ہے کہ پیمائش کے بعد یہ کسی بھی شکل کے خدوخال ایک ڈرائنگ کی صورت میں بناتا ہے جنہیں کسی بھی پلیٹ فارم پر امپورٹ کرکے ایڈٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ ساری معلومات آپ میزور ایپ پر بھی جمع کرسکتے ہیں۔میزور اتنا چھوٹا ہے کہ بہ آسانی جیب میں سما سکتا ہے۔ اسے دنیا کا سب سے چھوٹا ’’2 ڈی لیزر روم اسکینر‘‘ بھی کہہ سکتے ہیں۔ بس اسے آن کیجیے، یہ پورے کمرے کا اسکین کرسکتا ہے۔ میزور ٹیکنالوجی ابھی کراؤڈ فنڈنگ سے گزررہی ہے اور اس آلے کی قیمت 129 ڈالر رکھی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر