سندھ ہائیکورٹ: دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت پیر کو پیش کرنے کا حکم

کراچی (نیشنل ٹائمز): سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس میں پولیس کی پیشرفت رپورٹ مسترد کرتے ہوئے لڑکی کو ہرصورت پیر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائیکورٹ میں نمرہ کاظمی کی بازیابی سے متعلق کیس میں پولیس نے دعا زہرہ کیس کی پیشرفت رپورٹ پیش کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔جسٹس آغا فیصل نے کہا کہ دعا زہرہ کیس کے ساتھ اس کیس کو سنیں گے، آئی جی سے کہہ دیں کہ لڑکیاں پیش نہ کیں تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی، پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہی یہ ہے، ہمارے پاس آئی جی کے خلاف کارروائی کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہ گیا۔عدالت نے کہاکہ آئی جی بننے کے لیے اور بہت ہیں، پولیس ہمارے ساتھ مذاق کر رہی ہے کیا ہم نہیں جانتے۔ سندھ ہائیکورٹ نے آئی جی سندھ کو پیر کو 11 بجے طلب کرلیا جب کہ عدالت نے دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کو ہر صورت اسی روز پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو بھی دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کی بازیابی میں معاونت کی ہدایت کی ہے ۔عدالت نے کہا کہ ہر صورت آئی جی سندھ کے خلاف براہ راست کارروائی ہوگی، اب بہت ہوگیا، آئی جی کو خود جواب دینا ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر