افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹ بنانیوالا شخص گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے نام سے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔گرفتار کیے جانے والے شخص کا نام صداقت حسین ہے جو شاہ پور سرگودھا کا رہائشی ہے جب کہ گرفتار شخص کی جانب سے جرم کا اعتراف بھی کیا جاچکا ہے۔ صداقت حسین کی گرفتاری کے حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے بھی دو ویڈیو زشیئر کی گئی ہے جس میں اسےاپنے جرم کا اعتراف کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں صداقت حسین کا کہنا ہے کہ ’میں نے اپنے بھائی اصغر کا نام استعمال کرتے ہوئے میجرجنرل ریٹائرڈ اصغر کا اکاؤنٹ بنایا، میرے پاس فیصل مشتاق نامی شخص کی شناختی کارڈ کی کاپی تھی جس پر میں نے میجر جنرل فیصل مشتاق کے نام سے اکاؤنٹ بنادیا، ان اکاؤنٹس کا مقصد پاک فوج کے ریٹائرڈ افسران کو ایک سیاسی جماعت کی حمایت کے لیے تاثر دینا تھا‘۔ملزم نے کہا کہ ’میں الحرم سٹی سرگودھا میں ملازمت کرتا ہوں اور پچھلے 5 سے 7 سالوں سے ٹوئٹر اکاؤنٹ چلا رہوں اسی وجہ سے تحصیل پور کی سیاسی شخصیت شہزاد میکن نے مجھ سے رابطہ کیا اور ان کا ذاتی اکاؤنٹ چلانے کے عوض 5 ہزار ماہانہ آفر کیے جسے میں نے قبول نہیں کیا، بعد ازاں شہزاد میکن نے ڈپٹی کنوینر سوشل میڈیا تحصیل پور کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے بعد مجھے ایک واٹس گروپ میں ایڈ کیا گیا‘۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جعلساز ی اور دھوکا دہی ایک کاروبار کی شکل اختیار کر چکی ہے جس کے لیے اس طرح کے اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم
کم عمرعازمین کیلئے خوشخبری: 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو بھی حج کی اجازت
برطانوی ایلچی کا بیان زمینی صورتحال کی گہری سمجھ سے عاری ہے: دفتر خارجہ
عمران خان سے کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، عدالتیں فیصلے سنائیں گی: رانا ثنا اللہ
خیبرپختونخوا میں برفانی جھیلوں کے پھٹنے کا خدشہ، ہائی الرٹ جاری
سی ٹی ڈی پنجاب کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 21 مبینہ دہشت گرد گرفتار
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر