عمران خان کا صوابی میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب متوقع، کنٹینر بھی پہنچا دیا گیا

xصوابی(نیشنل ٹائمز): چیئرمین تحریک انصاف عمران خان لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ حکومت نے عمران خان نے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ کنٹینرز کھڑے کر کے سڑکیں بلاک کر دی ہیں، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی پولیس کے ساتھ رینجرز اور ایف سی کے حوالے کر دی گئی ہے اور میٹرو بس سروس کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف اعلیٰ پارٹی قیادت کے ہمراہ گزشتہ کئی روز سے خیبر پختونخوا میں موجود ہیں اور عمران خان کے پی سے ہی اسلام آباد لانگ مارچ کے لیے روانہ ہوں گے۔اب اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عاقب اللہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ عمران خان ہیلی کاپٹر کے ذریعے انبار انٹرچینج صوابی پہنچیں گے جہاں پر وہ متوقع طور پر کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔ایم پی اے عاقب اللہ کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کنٹینر بھی انبار انٹرچینج پہنچا دیا گیا ہے۔عاقب اللہ نے مزید بتایا کہ موٹروے پر کھڑی رکاوٹیں ہٹانے کے لیے بھاری مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر