کورونا وائرس کی وجہ سےرمضان المبارک میں مسجد الحرام میں عمرہ اور عبادت کرنیوالوں کی تعداد محدود کر دی گئی

مکہ مکرمہ(نیشنل ٹائمز) کورونا وبا کے باعث ماہ صیام کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ 50 ہزار افراد کو عمرے اور عبادت کے لیے داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈینسی کے سربراہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے ماہ رمضان میں عمرے اور نمازوں کی ادائیگی سے متعلق ہدایات جاری کی ہیں۔ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد الحرام میں روزانہ صرف ڈیڑھ لاکھ افراد کو داخل ہونے کی اجازت ہوگی جن میں سے 50 ہزار معتمرین ہوں گے۔ معتمرین کے لیے عمر 65 سال سے زائد اور ویکسی نیشن مکمل ہونے کی شرط رکھی گئی ہے۔حج اور عمرہ کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالفتح نے کہا کہ مسجد الحرام میں معمول کی عبادت کرنے اور عمرہ ادا کرنے کے خواہش مندوں کو ہفتہ واری الگ الگ پرمٹ جاری کیئے جائیں گے۔اس حوالے سے ڈاکٹر عبدالفتح نے ماہ صیام میں عبادت اور عمرہ کے خواہش مندوں کو پرمٹ حاصل کرنے کے لیے توکلنا ایپ پر درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔شیخ عبدالرحمان السدیس نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں باجماعت تروایح کے اہتمام اور طاق راتوں میں قیام سے متعلق ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے تاہم امید ہے جلد اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 3 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں سے فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 686 ہیں جب کہ 800 سے زائد مریضوں کی حالت نہایت نازک ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر