جہلم سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد نوجوان لڑکی صباحت امتیاز نے برطانیہ کی سیاست میں پاکستان اور ضلع جہلم کے جھنڈے گاڑ دیئے

لندن ( سپیشل رپورٹ نیشنل ٹائمز ) جہلم سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد نوجوان لڑکی صباحت امتیاز نے برطانیہ کی سیاست میں پاکستان اور ضلع جہلم کے جھنڈے گاڑ دیئے ، نواحی علاقہ کیڑی افغاناں کے سیاسی و سماجی خاندان جہلم شہر کے نواحی علاقہ کیڑی افغاناں کی معروف سماجی شخصیت (مرحوم) بائواسحاق خان کی پوتی اور خان امتیاز کی صاحبزادی کم عمر پاکستانی نژاد برطانوی خاتون صباحت امتیاز نے برطانیہ کی بڑی سیاسی پارٹی لیبر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے یوکے بلیک برن کے انتخابات میں 1487 ووٹوں کی برتری حاصل کرکے برطانیہ میں پچھلے کئی سالوں کا ریکارڈ توڑڈالا،

صباحت امتیاز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ نومنتخب کونسلرز میں سب سے کم عمر کونسلر منتخب ہوئیں ہیں صباحت امتیاز نے کم عمری میں وکالت کی ڈگری مانچسٹر یونیورسٹی سے حاصل کی اور اس وقت وہ وکالت جیسے معتبر پیشے سے وابستہ ہیں یاد رہے صباحت امتیاز جہلم شہر کے نواحی علاقہ کیڑی افغاناں کی معروف سماجی شخصیت (مرحوم) بائواسحاق خان کی پوتی اور خان امتیاز کی صاحبزادی ہیں ،نو منتخب کونسلر صباحت امتیاز نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرے شہر یعنی بلیک برن کی عوام میرے ساتھ بے پناہ محبت کرتے ہیں جس کیوجہ سے بلیک برن کے انتخابات میں مجھے اللہ رب العزت نے بھاری کامیابی سے نوازہ ہے انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ بلیک برن کے عوام کو کسی صورت مایوس نہیں ہونے دون گی

خان امتیاز والد

انہوں نے میرے اوپر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مجھے کامیابی سے ہمکنار کیا ہے اور میں انشاءاللہ اپنی کمیونٹی اور اپنے علاقے کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کروں گی اسی جذبے کے تحت سیاست میں آئی ہوں مجھے پچپن سے ہی وکالت کے پیشے سے لگاؤ تھا انہوں نے کہا کہ میری پرورش ایک سیاسی سماجی خاندان میں ہوئی جس سے مجھے سیاست میں آنے کا شوق پیدا ہوا اور مجھے اپنے والدین یعنی والد اور والدہ دونوں کی سرپرستی حاصل تھی صباحت امتیاز کے آبائی گاؤں میں ان کے آباؤ اجداد صباحت امتیاز کی کامیابی پر خوش ہیں اور گاؤں میں مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر