اقوام متحدہ، سلامتی کونسل کی جانب سے انڈونیشیا کے شہر مکاسار میں دہشت گرد حملے کی مذمت

اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ (یو این) کی سلامتی کونسل نے انڈونیشیا کے شہر مکاسار میں اتوار کے روز ہونے والے گھناؤنے اور بزدلانہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ایک بیان میں سلامتی کونسل کے ارکان نے دہشت گردی کی ان قابل مذمت کارروائیوں کے مرتکب افراد ، منتظمین ، مالی اعانت کرنے والوں اور سرپرستوں کا احتساب کرنے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے، جبکہ تمام ریاستوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس ضمن میں انڈونیشیا کی حکومت اور دیگر تمام متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر تعاون کریں۔انہوں نے اس بات کی توثیق کی ہے کہ دہشت گردی اپنے تمام تر اشکال اور اظہار میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرہ ہے اور اس بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ تمام ریاستیں دہشت گردی کی کارروائیوں کے نتیجے میں بین الاقوامی امن اور سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹیں۔سو لا ویسی جزیرے پر واقع شہر مکاسار کے ایک گرجا گھر میں خودکش حملے کے نتیجے میں دونوں بمبار ہلاک اور 19 افراد زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر