سعودی حکومت کا اہم اقدام، کورونا ویکسی نیشن کرانے والوں کو حج کی اجازت دینے پر غور

ریاض(نیوز ڈیسک): سعودی عرب نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے کورونا ویکسی نیشن کرانے والے تمام ممالک کے شہریوں کو عمرہ اور حج کیلئے اجازت دینے پر غور وخوص شروع کر دیا ہے۔اس سلسلے میں سعودی عرب کے نائب وزیر صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام ممالک کے ایسے شہری جن کے پاس عالمی وبا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے کا سرٹیفیکٹ ہوگا، انھیں عمرے اور حج کیلئے آنے کی اجازت دیدی جائے گی۔ یہ اجازت صرف اس صورت میں ہوگی جب ان کے پاس تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سعودی حکومت اس وقت تمام ممالک کے مسلمانوں کو حج اور عمرے کی سعادت دینے کی تیاریوں میں مصروف ہے، اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے جن پر عمل کرتے ہوئے عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔خبریں ہیں کہ سعودی حکام نے ہدایات جاری کی ہیں کہ تمام ممالک حج کے خواہشمند شہریوں کیلئے لازم بنائیں کہ وہ کورونا ویکسی نیشن کروائیں کیونکہ صرف تصدیق شدہ کوڈز یا سرٹیفکیٹس کے حامل افراد کو مملکت سعودی عرب میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔سعودی حکومت کی جانب سے تمام ملکوں کو تصدیق شدہ ویکسی نیشن کا طریقہ کار اپنانے کیلئے مراسلے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ان میں واضح کر دیا گیا ہے کہ جن ملکوں کے شہری حج یا عمرہ کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، ان کیلئے سب سے آسان حل یہی ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگوا لیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر