ماحول دوست پلاسٹک بنانے کی تیاری، ماہرین نے اہم اقدامات کرلیے

ٹوکیو(نیوز ڈیسک) : جاپان میں سائنسی ماہرین ایسی پلاسٹک بنانے کے کیلئے کوشاں ہیں جس کے اثرات ماحول پر اثر انداز نہ ہوں، اس مقصد کیلئے ایک یونیورسٹی سے معاہدہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جاپانی کمپنیوں نے زیادہ مقدار میں ماحول دوست پلاسٹک تیار کرنے کیلئے ایک سرِفہرست یونیورسٹی سے اشتراک عمل کا معاہدہ کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی کمپنیاں نئی قسم کا ایسا پلاسٹک تیار کرنے کی غرض سے ایک سرِ فہرست یونیورسٹی سے اشتراک کر رہی ہیں جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرنے میں مدد دے سکے۔اس گروپ کا ارادہ یہ ہے کہ بائیو ماس کے نام سے معروف نامیاتی مواد سے بڑے پیمانے پر پلاسٹک بنانے کیلئے ٹیکنالوجی تیار کی جائے، مذکورہ کلیدی مواد، مائیکرو ایلگے یُوگلینا سے آتا ہے۔اس مقصد کیلئے سیئکو اپسن، این ای سی، یونیورسٹی آف ٹوکیو اور یُوگلینا نام کی ایک نئی کمپنی کے مابین ایک کنسورشیم تشکیل دیا گیا ہے۔ بائیو پلاسٹک پیرامائلون نامی مواد سے بنایا جائے گا جو یُوگلینا سے حاصل کیا جاتا ہے۔محقیقین کے مطابق یُوگلینا، ضیائی تالیف کے ذریعے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جذب کر لیتا ہے, ان کا خیال ہے کہ یہ عام پلاسٹک کی نسبت کہیں زیادہ ماحول دوست متبادل ہو سکتا ہے جو معدنی ایندھن سے حاصل کیا جاتا ہے۔اس کے پیداواری عمل کے دوران بڑی مقدار میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کنسورشیم 2030ء تک سالانہ تقریباً دو لاکھ ٹن بائیوماس ماحول دوست پلاسٹک تیار کرنےکیلئے پرامید ہے۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر