وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن ہر صورت ہو گا، نتیجہ بھی آج ہی آئیگا: ڈپٹی اسپیکر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہو گا اور الیکشن کا نتیجہ بھی آج ہی آئے گا۔پنجاب اسمبلی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ اسمبلی قوائد کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن کراؤں گا، فری اینڈ فیئر انتخاب ہو گا اور معاملے کو التوا میں جانے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا اگر کوئی سمجھ رہا ہے کہ اس نے اسمبلی کے ماحول کو خراب کرنا ہے تو پھر میں نے پریشر لینا نہیں پریشر دینا ہے، اسمبلی ہال میں دونوں جانب سے کوشش ہوگی کہ ماحول کو خراب کے معاملے کو التوا میں ڈالا جائے لیکن سکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ میڈیا کے نمائندے اندر اور باہر موجود ہوں گے، آپ لوگ دیکھیں گے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن آج ہی ہو گا اور الیکشن کا نتیجہ بھی آج ہی آئے گا۔دوست محمد مزاری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف اراکین ووٹ ڈال سکتے ہیں اور اس کے بعد ان کے خلاف کارروائی پارٹی چیف کریں گے۔ایک سوال کے جواب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا اگر حمزہ شہباز سے پیسے لینے کا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر