مریم اورنگزیب کا عمران خان کے خطاب پر ردعمل، عدالتیں کھلنے کی وجہ بتادی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے وہ سنگین جرم کیا جسے آئین پر حملہ کہتے ہیں،عدالتیں اس لیے کھلیں تاکہ آئین اور قانون پر عمل ہو۔ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان آپ نے 22 کروڑ عوام، آئین کو یرغمال بنایا جس کی سزا آرٹیکل 6 ہے، عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے عدالت سے جھوٹ بولا۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عدالتیں اس لیے کھلیں تاکہ پتہ چلے ملک آئین پر چلے گا آپ کے حکم پر نہیں،عدالتیں اس لیے کھلیں کیونکہ آپ نے آئین، پارلیمنٹ کو یرغمال بنایا ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام آپ کے غلام نہیں، اس لیے عدالتیں نصف شب کو کھلیں، دھمکیاں دینے، سوال کرنے سے بہتر ہوگا آپ قوم سے اپنے جرائم کی معافی مانگیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہر گزرتے دن کے ساتھ آپ کی حقیقت، کرپشن اور لوٹ مار بے نقاب اور مزید عیاں ہورہی ہے، پونے4 سال عوام کا آٹا، چینی، گھی، دوائی، بجلی، گیس، کھاد چوری، عوام کا پیسہ تباہ کیا، یہ ہے آپ کا جرم۔لیگی رہنما نے کہا کہ عوام مہنگائی، بجلی گیس کی لوڈ شیڈنگ سے مر رہی تھی، آپ کے لیکچرز جاری تھے، یہ ہے آپ کا جرم،احتساب کےنعرے لگا کر سیاسی مخالفین اور میڈیا کو ناحق جیلوں میں ڈالا، یہ ہے آپ کا جرم ،توشہ خانے کے تحائف کو چند کروڑ کی خاطر بیچ دیا، ملک کی بدنامی کرائی، یہ ہے آپ کا جرم ،اپنی سیاست کے لیے پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلا، یہ سب آپ کا جرم ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر