عمران خان نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو استعفیٰ دینے سے روک دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)اپنی ہی پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کا سامنا کرنے والے آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی نے استعفیٰ دینے کی پیشکش کی تو عمران خان نے انھیں مستعفی ہونے سے روک دیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے عمران خان سے ملاقات میں شکوہ کیا اور کہا کہ ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد بڑی سازش ہے، آپ کو جو بتایا گیا وہ درست نہیں ہے، اپنے خلاف سازش کو ثابت کروں گا۔اس موقع پر عمران خان کی جانب سے سردار عبد القیوم نیازی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اور انہیں مستعفی ہونے سے روک دیا گیا۔دوسری جانب وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی گئی ہے،کمیٹی تمام اسٹیک ہولڈرز کی شکایات کا جائزہ لے کر 14 اپریل کی دوپہر تک فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد وزیرمالیات ماجد خان اور اکبر ابراہیم نےجمع کرائی جب کہ درخواست گزاروں کی جانب سےمتبادل وزیر اعظم کے لیے سردار تنویر الیاس کانام تجویز کیاگیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر