بلقیس ایدھی کی طبیعت ناساز، خاتون اول عیادت کیلئے پہنچ گئیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے دو روز بعد 13 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا اور مزار قائد پر حاضری دی۔وزیر اعظم کے دورہ کراچی کے موقع پر خاتونِ اول تہمینہ درانی بھی شہرِ قائد میں ہی موجود تھیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کراچی میں ہونے کے باوجود وہ وزیر اعظم کے ساتھ کیوں نہیں دکھائی دیں؟اس کی وجہ انہوں نے خود اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر تصویر کے ذریعے بتائی، تہمینہ درانی نے خدمت خلق کے شعبہ میں پاکستان اور دنیا کی معروف شخصیت عبدالستار ایدھی کی قبر پر فاتحہ پڑھنے کی تصویر شیئر کی۔انہوں نے خاتون اول کے عہدے پر فائز ہونے کے بعد یہ پہلی پوسٹ کی جس میں بتایا کہ ’جس وقت وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، میں صبا اور سعد ایدھی کے ساتھ عبدالستار ایدھی کو ان کی زندگی بھر کی انتھک کوششوں پر سلام پیش کرنے گئی تھی۔‘خیال رہے کہ خاتونِ اول کی عبدالستار ایدھی سے خاص رغبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، انہوں نے ایدھی کی خودنوشت اور سوانح حیات بھی تحریر کر رکھی ہے۔بلقیس ایدھی کی طبیعت ناساز :
اس کے علاوہ تہمینہ درانی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وہ بلقیس ایدھی کے ہمراہ اسپتال میں موجود دکھائی دیں۔ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلقیس ایدھی علالت کے باعث بستر پر لیٹی ہیں۔انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ آج میں نے اور بلقیس نے ان کے اسپتال کے کمرے میں آنسوؤں کی ندیاں بہائیں، بلقیس اپنے مرحوم شوہر ایدھی صاحب کے لیے روئیں اور میری آنکھوں میں بلقیس کے لیے آنسو آئے، ان کی طبعیت بہت خراب ہے۔تہمینہ درانی نے لکھا کہ جب بلقیس ایدھی نے مجھے پہلی بار خاتونِ اول کہا تو میں جھنجھلا گئی، بے شک ایدھی کی بلقیس کی برابری کوئی خاتونِ اول نہیں کرسکتیں۔اس حوالے سے ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بلقیس ایدھی کو بلڈ پریشر کی شکایت پر اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ایدھی فاؤنڈیشن کے اسٹاف نے مزید بتایا ہے کہ بلقیس ایدھی چند روز سے اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، تاہم اب ان کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے مذاکرات کیلئے پاکستانی ثالثوں کے ذریعے اپنی تجاویز بھیج دیں: ایرانی میڈیا
امریکی صدر نے ایران سے جنگ بندی ختم، دوبارہ حملوں کا اشارہ دے دیا
آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا ردعمل آ گیا
8 کروڑ لیٹر ڈیزل کے ساتھ پاکستانی جہاز آبنائے ہرمز پار کر گیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار ارکان کو یونان بھیجنے کا فیصلہ
دہشتگردی کے عفریت کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے: وزیراعظم
اسرائیل کے لبنان میں حملے تیز، مزید 28 افراد شہید، متعدد زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر