او آئی سی اجلاس کیلئے دیئے گئے 3ملین ڈالر کہاں گئے؟ عمران خان حکومت کی وزارت خارجہ کا بڑا سکینڈل

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینئر صحافی خوشنود علی خان نے اپنے کالم میںلکھا ہے کہ گزشتہ ماہ پاکستان میں افغانستان کے مسئلہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کا اجلاس ہوا تھا، اب عمران خان دور حکومت کے دوران وزارت خارجہ کا سکینڈل سامنے آگیا ہے اور سینئر صحافی خوشنود علی خان نے 3 ملین ڈالر کا سوال ٹھا دیا۔ روزنامہ صحافت میں انہوں نے لکھا کہ “عمران حکومت خصوصاً وزارت خارجہ کا ایک بڑا سکینڈل سامنے آیا ہے جس میں غالباً ملکی اداروں نے تحقیقات شروع کردی ہیں، معتبر ذرائع کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے اوآئی سی اجلاس کے لیے تین ملین ڈالر دئیے گئے تھے لیکن پاکستانی خارجہ نے اجلاس کے شرکا کو کوئی تحفہ نہیں دیا! جہاں وہ رہائش پذیر تھے، انہیں لابی میں اچھی چائے بھی پیش نہ کی گئی”۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سابق حکومت کے مشیروں میں سے معید یوسف اور وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کام جاری رکھ سکتے ہیں، اگرچہ ان دونوں نے تین دن کا وقت مانگا ہے لیکن وہ جو کام کررہے تھے، شاید انہیں جاری رکھنے کا کہا جائے”۔سینئر صحافی و تجزیہ کار خوشنود علی خان نے اپنے کالم میں لکھا کہ ” سب کچھ ہائی الرٹ پر تھا، قومی اسمبلی کا اجلاس ملتوی ہونے جارہا تھا، آخری بار جب اسد قیصر کو عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس طلب کیاتو اس وقت 12 بجنے میں چند منٹ باقی تھے، اسد قیصر کو وہاں بتایا گیا کہ قیدیوں کو لے جانے والی گاڑیاں قومی اسمبلی بلڈنگ کے آس پاس پہنچ گئی ہیں، آپ نے رویہ نہ بدلا تو آپ پر آرٹیکل 6 لگائے جانے میں چند منٹ باقی ہیں جس کے اثرات اور نتائج آپ کو معلوم ہیں،سپریم کورٹ کھل چکی ہے، الیکشن کمیشن بھی کھل گیا ہے اور صرف آپ نہیں عمران خان اور قاسم سوری بھی آرٹیکل 6 میں آئیں گے۔اسد قیصر نے اچانک عمران خان سے کہا ”سر میں مستعفی ہورہا ہوں“ اور اسمبلی کی طرف دوڑے اور مستعفی ہوکر انہوں نے معاملات ایاز صادق کے سپرد کردئیے،یہ وہ لمحہ تھا! جب عمران خان ٹوٹ گئے اور حکم دیا کہ ہیلی کاپٹر مجھے بنی گالہ چھوڑ آئے ، پھر اسد قیصر نے اپنی حکومت کے ڈراپ سین کے آخری لمحات دیکھے”۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر