ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ لاکھوں روپے کمانے والا شخص

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والا 24 سالہ شخص گھر کے اسٹور میں بیٹھ کر ویڈیو گیمز کھیل کر ماہانہ لاکھوں روپے کماتا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کم نامی شخص لائیو اسٹریمنگ ویڈیو گیمز پلیٹ فارمز پر گھنٹوں گیم کھیل کر 50 ہزار ڈالر تک کماتا ہے۔ایک انٹرویو میں کم نے بتایا کہ کورونا وبا ان کے لیے رحمت بن کر نازل ہوئی ہے کیونکہ اب زیادہ تر لوگوں کا وقت گھروں میں گزر رہا ہے اور وہ سوشل میڈیا کا بے دریغ استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق کم سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر لائیو ویڈیو گیمز کھیلتے ہیں اور اس کے ساتھ گیمز پر دلچسپ اور مزاحیہ کمنٹری بھی کرتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اچھی خاصی آمدنی کے باجود کم نے اپنا طرز زندگی نہیں بدلا ہے، وہ اپنی ماں کے ساتھ ایک کمرے والے مکان میں رہتا ہے اور اس نے گھر کے اسٹور کو گیمنگ روم بنا رکھا ہے۔کم نے بتایا کہ اسے گاڑیوں اور مختلف چیزوں پر پیسہ خرچ کرنے میں دلچسپی نہیں ہے۔اس نے بتایا کہ میری ماں تمام آمدنی کو دیکھتی ہیں اور وہ مجھے فضول خرچ کرنے سے بھی روکتی ہیں۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر