ایم کیو ایم کو سندھ میں گورنر شپ میں دلچسپی نہیں، فیصل سبزواری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم فی الحال سندھ کابینہ کا حصہ نہیں بنے گی اور نہ ہی اسے سندھ کی گورنر شپ میں دلچسپی ہے۔ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم کے رہنما سینیٹر فیصل سبزواری نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔پوچھے گئے یک سوال پر کہ ’کیا سندھ میں بلدیات، تعلیم اور صحت کی وزارتوں اور گورنر شپ کے حوالے سے معاملات طے ہوگئے ہیں؟‘اس کا جواب دیتے ہوئےانہوں نے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ فائنل نہیں ہوا ہے، ہمارے رہنماؤں کی اکثریت چاہتی ہے کہ وفاق اور صوبوں میں وزارتیں نہ لی جائیں بلکہ ایم کیو ایم سے جو وعدے اور معاہدے کیے گئے ان کو پورا کیا جائے۔سینیٹر فیصل سبزواری نے مزید کہا کہ ہماری ترجیح اس بات پر ہے کہ ہم سے کیے گئے معاہدے اور وعدے نیک نیتی کے ساتھ پورے کیے جائیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر