پنجاب میں وزیراعلیٰ کا انتخاب، معاملے کے حل کیلئے فریقین کو 2 بجے تک کی مہلت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)لاہور ہائیکور ٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے تمام متعلقہ فریقن کو اکٹھے بیٹھ کر اس معاملے کا حل تجویز کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس نے باور کرایا کہ جو کچھ ہو رہا ہے اس پر افسوس ہے ، ہم اس ملک کے شہری ہیں ، دنیا کے سامنے تماشا نہیں بننا چاہیے، معاملے کے حل کے لیے تمام فریقین کو 2 بجے تک کی مہلت دے دی گئی۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے حمزہ شہباز ، دوست مزاری اور ق لیگ کی درخواستوں پر سماعت کی ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی بھی ہائیکورٹ میں پیش ہوئے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ قوانین کس مقصد کے لیے بنائے گئے ہیں ، کیا یہ اس لیے بنائے گئے ہیں کہ جب کسی کا دل کرے رولز کو مان لیں اور جب کرے تسلیم نہ کرے۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ مناسب نہیں ہو گا کہ قوانین کو نہ مانا جائے، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے وکلاء کو یہ باور کرایا کہ الیکشن میں تاخیر کیوں کریں ، وزیراعلیٰ کا انتخاب کل کیوں نہیں ہو سکتا۔چیف جسٹس نے یہ بھی ریمارکس دیئے کہ سوچیں کہ اجلاس جلدی کر لیں ، اگر آج آپ کسی نتیجے پر نہیں پہنچتے تو کل بھی نہیں پہنچیں گے۔کارروائی کے دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں کوئی اجلاس نہیں ہوا ، وہ ایک سیاسی بیٹھک تھی وہاں تو اسمبلی کا چپڑاسی تک نہیں تھا۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ تمام فریقین ایڈووکیٹ جنرل کے آفس میں بیٹھ کر باہمی مشاورت کریں اور حل تجویز کیا جائے ۔چیف جسٹس امیر بھٹی نے سماعت کے دوران کہا کہ ہمیں متعلقہ اتھارٹی سے پوچھنا ہے الیکشن کیسے کرانا ہے، سب جواب دیں الیکشن کیسے ہوگا، الیکشن کا طریقہ کار کیا ہے۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز کی درخواست میں کئی حقائق چھپائے گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر