سعودی حکومت کا بیرون ملک مقیم شہریوں کیلئے اہم اعلان

ریاض(نیو زڈیسک) سعودی حکومت نے بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کے لیے پیدائش اور وفات کے قونصلیٹس یا سفارت خانوں میں اندراج کی سہولت کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کسی بھی ملک میں مقیم سعودی شہری ملکی قونصلیٹس اور سفارت خانوں میں بچے کی پیدائش یا کسی کی وفات کا اندراج کرسکیں گے، یہ سہولت ممکنہ طور پر جلد فراہم کردی جائے گی۔سعودی قونصلیٹس اور سفارت خانہ مذکورہ امور کا اندراج کرے گا۔سعودی شہریوں اور وزارت داخلہ وخارجہ کے درمیان الیکٹرانک رابطے قائم کیے جائیں گے۔مذکورہ بالا سہولت کے علاوہ سعودی وزارت داخلہ نے ملک میں ’میدان‘ پلیٹ فارم کا دوسرا ایڈیشن بھی جاری کیا ہے، جس سے سیکیورٹی کے عمل میں آسانی پیدا ہوگی۔میدان کے دوسرے ایڈیشن میں مختلف ڈیجیٹل سہولتیں رکھی گئی ہیں۔ جن میں حج وعمرہ کے اجازت ناموں کا جائزہ اور ٹریفک حادثات کی رپورٹ پر غور سمیت دیگر امور شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر