چین نے کوویڈ-19 کے ماخذ سے متعلق امریکی وزیر خارجہ کے الزامات مسترد کردئے

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امریکی وزیرخارجہ اینتھونی بلنکن کے عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) کی کوویڈ-19ماخذ کے حوالے سے رپورٹ سے متعلق الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک وبا سے متعلقہ معاملات پر بے بنیاد الزامات اور بلاوجہ کی طعنہ زنی کو کبھی بھی قبول نہیں کرے گا۔ترجمان ژاو لی جیان نے ان خیالات کا اظہار پیرکو پریس بریفنگ کے دوران بلنکن کے تازہ ترین انٹرویو سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کیا،انٹرویو میں امریکی وزیرخارجہ نے کوویڈ-19 کے ماخذ کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی آنے والی رپورٹ پر خدشات کااظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین اس رپورٹ کی تیاری میں مدد کررہا ہے۔ژاؤ نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت اورچین کی مشترکہ ماہر ٹیم نے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سمیت نو مقامات کا دورہ کیا اور طبی عملے ، سائنسی محققین ،صحت یاب ہونے والے مریضوں،طبی عملے کے افراد اور کوویڈ-19سے مرنے والے طبی عملے کے اہل خانہ اور عام لوگوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور تمام انتظامات ڈبلیو ایچ او کے ماہرین کی درخواست پر کئے گئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ چین نے اصل اعداد و شمار بھی فراہم کیے جس کی ایک ایک چیز پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ڈبلیو ایچ او کے ماہرین نے مشترکہ تحقیق پر مثبت خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کا تعاون توقع سے بڑھ کر تھا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ کا مسودہ دونوں اطراف کے ماہرین نے تیار کیا جس کو مسلسل سائنسی تحقیق کے ذریعے حتمی شکل دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر