روس پوری دنیا کے سامنے ماریوپول میں انسانیت کے خلاف جرم کررہا ہے، یوکرینی صدر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روسی فوج ماریوپول شہر میں جو کچھ کررہی ہے وہ انسانیت کے خلاف جرم ہے اور یہ جرم پورے کرۂ ارض کی آنکھوں کے سامنے ہو رہا ہے۔ڈنمارک کی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بھی ایک لاکھ لوگ ماریوپول میں پھنسے ہوئے ہیں۔ یوکرینی صدر نے مطالبہ کیا کہ یورپ روس کے خلاف پابندیاں مزید سخت کرے۔انہوں نے کہا کہ روس سے تجارت اور تیل کی خریداری روک دے اور یورپی ممالک روسی جہازوں کے لیے اپنی بندرگاہیں بند کردیں۔دریں اثنا یوکرین کے شہر میکولائیف میں راکٹ حملے سے 3 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہوگئے۔یوکرینی ایمرجنسی سروس کے مطابق راکٹ حملے میں علاقائی انتظامیہ کی عمارت کو نقصان پہنچا، عمارت کے ملبے سے 18 افراد کو نکال لیا گیا ہے، جبکہ ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے اور دیگر امدادی کام جاری ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر