بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، 14 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بلوچستان کے علاقے درخشاں اور بارکھان میں کامیاب آپریشنز کے دوران 14 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے، مقابلے کے دوران سی ٹی ڈی کے تین اہلکار بھی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک مبینہ دہشت گردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔دوسری جانب سی ٹی ڈی نے بارکھان میں انیٹلی جنس بیسڈ کارروائی کی جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گرد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سی ٹی ڈی بلوچستان کو خراج تحسین پیش کیا اور 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی کی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی بلوچستان نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بلوچستان میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کی کامیابیوں کو ستائش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے 3 اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر