مصر: نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو کس طریقے سے نکالا گیا

قاہرہ (نیوز ڈیسک) نہر سوئز میں پھنسے مال بردار جہاز کو نکال لیا گیا ہے مگر دنیا بھر میں اس کو نکالے جانے والے طریقہ کار کو سراہا جارہاہے ۔ ہوا کے جھکڑوں سے گزشتہ منگل کو گھوم کر مٹی میں پھنس جانے والے’ایور گیون ‘نامی دو لاکھ ٹن وزنی جہاز کو 10 ٹگ بوٹس کی مدد سے نکالا گیا ہے ۔حیران کن طور پر اس مال بردار بحری جہاز کو دھکیلنے کے لیے انتہائی طاقتور ٹگ بوٹس کا استعمال کیا گیا ، ٹگ بوٹس کے استعمال سے پہلے انڈرواٹر سروے کیا گیا۔بحری جہاز اس حادثے کے باعث نہر سوئز گزرگاہ بند ہونے سے سیکڑوں چھوٹے بڑے مال اور مسافر بردار جہاز پھنسے رہے جس سے اربوں کا نقصان ہوا جس کا تخمینہ 400 ملین ڈالر فی گھنٹہ لگایا گیا ہے۔12فیصد سے زائد عالمی تجارت نہر سوئز کے راستے ہوتی ہے۔ کہا جارہاہے کہ نہر سویز میں یہ دوسرا بڑا ٹریفک جام تھا ، مگر اس بار اگر اس بحری جہاز کو بروقت ریسکیو نہ کیا جاتا تو کھربوں ڈالر سے زائد کا نقصان ہوتا۔پوری دنیا کے بڑے بحری جہاز ایورگرین کی وجہ سے ٹریفک میں پھنس چکے تھے ۔ بحری جہازوں کا سب سے بڑا ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے نہرسویز کی انتظامیہ سمیت بحری جہاز کمپنیوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ نہر سویز سے پہلے بحری تجارت کے لیے دوسرا راستہ اختیار کیا جاتاتھا جس پر بحری جہازوں کو کم از کم 6000 کلومیٹر کا سفر اور سات سے آٹھ دن مزید لگتے تھے ، جس سے وقت اور پیسے کا ضیا ع ہوتا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر