ایس اوپیز پر عمل نہیں تو نکاح بھی نہیں، قاضی نے حتمی اعلان کردیافیصلے نے دلہا اور دلہن کو پریشان کردیا ،واقعہ کہاں پیش آیا؟ جانیں

ممبئی (نیوز ڈیسک)بھارت میں بڑھتے کورونا کیسز اور تیسری لہر کے پیش نظر ریاست اترپردیش میں کورونا پروٹوکولز ‏پر عمل نہ کرنے پر قاضی نے نکاح نہ پڑھانے کا اعلان کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کورونا کے خلاف جنگ ‏میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں اس معاملے میں مسلمان بالخصوص علماء، آئمہ کرام، قاضی اور ‏مسلمان رہنما پیش پیش ہیں۔ضلع مہوبہ میں مسلمان مذہبی رہنماؤں کی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا پروٹوکولز پر ‏عملدرآمد نہ کرنے پر نکاح نہیں پڑھایا جائے گا۔قاضی محمد آفاق نے کہا کہ حکومت کی جانب سے دی گئی احتیاطی تدابیر، ہدایات اور ایس او ‏پیز پر سختی سے عمل کیا جائے اور خلاف ورزی کی صورت میں نکاح نہیں پڑھائیں گے۔انہوں نے اپیل کی کہ کورونا سے محفوظ ماحول اور سماجی تحفظ کے لیے نکاح کی تقریب کو ‏محدود رکھنے کے ساتھ ساتھ حاضری کو بھی کم رکھا جائے، دلہا اور دلہن کے رشتہ داروں کی کم ‏سے حاضری کو یقینی بنایا جائے اور سادگی سے شادی کی جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر